Damaged radar arrays and other equipment is seen at Ukrainian military facility outside Mariupol, Ukraine, Thursday, Feb. 24, 2022. Russia has launched a barrage of air and missile strikes on Ukraine early Thursday and Ukrainian officials said that Russian troops have rolled into the country from the north, east and south. (AP Photo/Sergei Grits)

روس کے کسی اقدام سے نیٹو کو خطرہ لاحق ہوا تو امریکا ردعمل دے گا،امریکی صدر جوبائیڈن

نیویارک (ویب ڈیسک)

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یوکرین میں روسی فوج کی کارروائیوں کے دوران مارے گئے شہریوں کی تعداد 564 ہوگئی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا کہ ہلاک افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔دوسری جانب امریکا کے صدر جوبائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس کے کسی اقدام سے نیٹو کو خطرہ لاحق ہوا تو امریکا ردعمل دے گا، خواہ اس سے عالمی جنگ ہی کیوں نہ شروع ہو جائے۔یورپی یونین نے بھی ماسکوپرپابندیوں کادائرہ مزیدبڑھانے کااعلان کردیا ہے۔یوٹیوب نیروس کے سرکاری میڈیاچینلزفوری طورپر بلاک کردئیے۔روس نے اپنے اتحادی بیلاروس کو جدیدترین اسلحہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔