Prime Minister Imran Khan meeting with Officers of Pakistan Army at Noshki, Balochistan on 8th February, 2022

پاکستانی قوم اورفوج کی قربانیوں کانتیجہ ہے کہ آج پاکستان میں پورا عالم اسلام  اسلام آباد میں ہے

متعلقہ ادارے پاک فوج اور سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کیخلاف فوری ایکشن لیں،مشترکہ اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک بھر کے جید علما و مشائخ و مکاتب نے حزب اختلاف واقتدار اور کارکنان سے اپیل ہے سیاسی جنگ میں پاک فوج کیخلاف مہم سے گریز کیا جائے۔ملک کی سیاسی گرما گرمی کے حوالے سے ملک بھر کے جید علما و مشائخ و مکاتب نے متفقہ اعلامیہ جاری کردیا۔علما ومشائخ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حزب اختلاف واقتدار اور کارکنان سے اپیل ہے سیاسی جنگ میں پاک فوج کیخلاف مہم نہ چلائیں، سیاسی جنگ میں سلامتی کے اداروں کیخلاف مہم نہ چلائیں۔علامہ عبد الحق مجاہد، حافظ محمد طاہر اشرفی ،پیر نقیب الرحمان،علامہ عارف واحدی کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاک فوج اور ملک کے سلامتی کے ادارے ملک کی سلامتی ، بقا اور استحکام کی علامت ہیں، پاک فوج اورملک کی سلامتی کے اداروں کیخلاف کسی قسم کی مہم کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ علما و مشائخ کے مطابق پاکستانی قوم اورفوج کی قربانیوں کانتیجہ ہے کہ آج پاکستان میں پورا عالم اسلام اسلام آباد میں ہے۔ اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ متعلقہ ادارے پاک فوج اور سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کیخلاف فوری ایکشن لیں، دانستہ نا دانستہ پاکستان میں انتشار پیدا کرنے کے خواہشمند عناصرکو نشان عبرت بنایا جائے۔ یہ بھی کہا گیا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرا خارجہ اور وفود کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں، اسلامی تعاون تنظیم کا چند ماہ میں دوسرااجلاس پاکستان کیلئیقابل فخرہے، یہ پورے پاکستان کے مہمان ہیں، مسلم امہ کی اس اجلاس سے بہت ساری توقعات ہیں جو انشا اللہ پوری ہوں گی۔