اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی دباو میں آنے والا نہیں ہوں، ہم آخری دم تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، اتحادی جماعتوں اور ارکان سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے قانونی ٹیم نے بھی ملاقات کی، وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں  آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس پر سماعت پر بریفنگ دی گئی۔ جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم آخری دم تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، یہ اپوزیشن کی غلط فہمی ہے میں دبا ومیں آجاوں گا، 27 مارچ کو عوام بتا دیں گے وہ کس کے ساتھ ہیں،اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اہم خطاب میں کہا کہ قوم برائی کے خلاف 27 مارچ کو نکلے۔انہوں نے کہا کہ عوام جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوں، لوگوں کو خریدا جارہا ہے، اسے ہمیں روکنا ہوگا۔ چور اکٹھے ہوکر منتخب نمائندوں کے ضمیر خرید رہے ہیں۔اللہ مسلمانوں کو حکم دیتا ہے کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، حکم ہے کے بدی اور برائی کے خلاف کھڑے ہوں۔چاہتا ہوں قوم میرے ساتھ 27 تاریخ کو نکلے۔ایک منٹ سے بھی کم پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکوں کا ٹولہ 30 سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، اور پیسہ باہر بھیج رہا ہے، چاہتا ہوں قوم میرے ساتھ 27 تاریخ کو نکلے۔