کاغذات نامزدگی 15 اپریل دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کروائے جا سکتے ہیں

کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کی شعبہ قانون سازی برانچ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

اسپیکر قومی اسمبلی کے خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا۔اس سلسلے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام ممبران قومی اسمبلی کو مراسلے جاری کئے گئے۔مراسلے کے مطابق اسپیکر کا انتخاب 16 اپریل 2022 بروز ہفتہ کو ہونیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 15 اپریل دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کروائے جا سکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کی شعبہ قانون سازی برانچ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔نئے اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کی کارروائی اور طریق کار کے قاعدہ 2007 کے قاعدہ 9 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ سابق اسپیکر اسد قیصر کے استعفی کی وجہ سے خالی ہے۔