اسلام آباد (ویب نیوز)

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔واشنگٹن روانگی سے قبل اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو دوبارہ ٹریک پر لانے کی کوشش کروں گا، پی ٹی آئی اور عمران خان نے آئی ایم ایف پروگرام پٹری سے اتارا، یہ ہماری معیشت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ تین سال بعد ای سی ایل سے نام نکلا ہے، راستے میں لندن میں اپنے قائد نواز شریف سے ملاقات کا موقع بھی ملے گا۔