اسلام آباد (ویب نیوز)

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈی چوک سے پارلیمنٹ ہائوس جانے والے راستے کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے ڈی چوک سے پارلیمنٹ ہائوس جانے والے راستے میں دو جگہ کنٹینرز لگادیئے،الیکشن کمیشن کی طرف جانے والے راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر سیل کیا گیا، میریٹ چوک کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔