وفاقی محتسب کی گیس حکام کو تنبیہہ

 غر یب عوام کے با رے میں فیصلوں پر عملد رآمد یقینی بنا ئیں، ورنہ ایکشن لیں گے

سیکر ٹر ی پٹرولیم اور ایم ڈی سو ئی گیس نے وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد کی یقین دہا نی کرا دی

اسلا م آباد (ویب نیوز)

وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے سوئی گیس کے ایم ڈی اور سیکرٹری پٹرولیم سے کہا ہے کہ وہ غر یب آ دمی کی شکا یات کا ازالہ کر نے کے لئے وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد ر آمد کو تر جیحی بنیا دوں پر یقینی بنا ئیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد میں تا خیر کی گئی تو وہ اپنے اختیارات استعمال کر تے ہوئے تا خیر ی حر بے اختیار کر نے والے افسر کے خلا ف ایکشن لیں گے۔وفاقی محتسب نے کہا کہ غر یب آ دمی کو چند ہزار کے بلوں کی درستگی کے لئے باربار دفتروں کے چکر لگا نا پڑتے ہیں۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز سو ئی گیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک اجلا س کی صدا رت کر تے ہو ئے کیا۔ اجلا س میں سیکر ٹر ی پٹر ولیم اور ایم ڈی سو ئی گیس بھی شامل تھے۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ سو ئی گیس کے خلا ف زیا دہ تر شکا یات غر یب عوام کی ہوتی ہیں جو اکثر بل زیا دہ آ نے یا گیس کنکشن میں تا خیر سے متعلق ہو تی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس شہر ی کا ما ہا نہ بل چھ سات سو روپے آتا ہے اچا نک پندرہ بیس ہزار آ جا ئے تو اس کا بجٹ خراب ہو جا تا ہے۔ وفاقی محتسب نے گر یڈ بیس کے ایک افسر کو فوکل پر سن مقرر کر نے کی ہدا یت کر تے ہو ئے سوئی گیس حکام سے کہا کہ کو شش کر یں غر یب آدمی کو شکا یت کی نوبت ہی نہ آ ئے اور اس کا مسئلہ پہلے مر حلے میں ہی حل ہو جا ئے۔ اجلا س میں سیکر ٹر ی پٹرولیم اور سو ئی گیس کے ایم ڈی نے وفاقی محتسب کے فیصلوں پر فو ری عملد رآمد کی یقین دہانی کر اتے ہو ئے کہا کہ وہ اپنی پا لیسی پر نظر ثا نی کر یں گے تا کہ چھوٹے چھو ٹے معا ملا ت عدا لتوں میں جا نے کی نوبت ہی نہ آ ئے۔ اجلا س میں سیکر ٹر ی پٹرولیم اور ایم ڈی گیس نے وفاقی محتسب سے درخوا ست کی کہ وہ عدا لتوں میں زیر سما عت کیسوں کی فہر ست دے دیں تا کہ اس بات کا جائزہ لیا جا سکے کہ ان کیسوں کے عدا لتوں میں جانے کی نو بت کیوں آئی۔ انہوں نے ایم ڈی سو ئی گیس سے کہا کہ وہ تر جیحی بنیا دوں پر وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد کو یقینی بنائیں۔