file photo

کراچی (ویب نیوز)

کراچی کے ماڑی پور میں سی ٹی ڈی اور حسا س ادارے مشترکہ کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک ،2  فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد شدید زخمی ہوئے جو ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے، دونوں دہشت گردوں کی لاشیں سول ہسپتال پہنچادی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت اللہ ڈنو اور نواب کے ناموں سے ہوئی ہے  دونوں کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سندھ ریوولیشن آرمی سے ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے برآمد سامان میں ڈائنامائٹ سٹک، دو ٹی ٹی پستول، ڈیٹونیٹر اور ریموٹ کنٹرول شامل ہے جبکہ دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا جس کو بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار نے ناکارہ بنا دیا ہے۔