القدس اور الاقصیٰ اور مقدس شہر کا دفاع کرتے ہوئے ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے،انٹرویو
استنبول (ویب نیوز)
اسلامی تحریک مزاحمت( حماس) کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے قابض اسرائیلی ریاست کے ساتھ ہماری جنگ ختم نہیں ہوئی ہے اور یہ جاری ہے ۔انھوں نے الاقصیٰ ٹی وی پر ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ القدس اور الاقصیٰ اور مقدس شہر کا دفاع کرتے ہوئے ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قابض ریاست فلسطینیوں کو شہید کرنے پر نہیں رکتا بلکہ وہ شہدا کے جنازوں پر بھی حملہ کرتا ہے، یہ دشمن القدس میں فلسطینیوں کی موجودگی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ اس دشمن کی اپنے مستقبل پر تشویش کی نشاندہی کرتا ہے۔ شیرین ابو عاقلہ اور ولید الشریف کے جنازوں پرصہیونی دشمن کو پوری دنیا میں بری طرح بے نقاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قابض ریاست نے الاقصی اور القدس میں اپنی لڑائی کو وقتی اور مقامی تقسیم مسلط کرکے حل کرنے کی کوشش کی۔ یورپ میں بعض حکام عبادت کی آزادی کے بارے میں غلط بات کرتے ہیں اور ہم ان سے کہتے ہیں: الاقصی صرف ہماری ہے۔انہوں نے ایک بار پھر تاکید کی کہ جنگ ابھی بھی جاری ہے۔ ہم الاقصی پر بڑے پیمانے پر صہیونی دراندازی کی توقع رکھتے ہیں۔