• جناح ہائوس وعسکری تنصیبات پرحملے میں ملوث شرپسند وں کی روٹ ٹریکنگ مکمل
  • جناح ہائوس جانے والے پی ٹی آئی کارکنوں کے ٹھکانوں پر چھاپے شروع کردیئے گئے
  • لبرٹی اورزمان پارک سے سب سے زیادہ مشتعل لوگ جناح ہائوس پہنچے
  • توڑپھوڑ کرنے والوں میں دیگرصوبوں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد شامل ہے
  • سیف سٹی نے گیارہ سو ویڈیوزاورتصاویرقانون نافذ کرنے والے اداروں کودیں

لاہور (ویب نیوز)

عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہائوس وعسکری تنصیبات پرحملے میں ملوث شرپسند وں کی روٹ ٹریکنگ مکمل کرلی گئی۔جناح ہائوس جانے والے پی ٹی آئی کارکنوں کے ٹھکانوں پر چھاپے شروع کردیئے گئے۔لبرٹی اورزمان پارک سے سب سے زیادہ مشتعل لوگ جناح ہائوس پہنچے،جناح ہائوس توڑپھوڑ کرنے والوں میں دیگرصوبوں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔پولیس کے مطابق دوسرے اضلاع اورصوبوں سے آنیوالے شرپسند عرصہ دراز سے زمان پارک مقیم رہے،گیارہ سو سے زائد شرپسندوں کی شناخت مکمل کرلی،سیف سٹی نے گیارہ سو ویڈیوزاورتصاویرقانون نافذ کرنے والے اداروں کودیں۔سیف سٹی اتھارٹی کو نادرا ڈیٹا تک رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔سیف سٹی براہ راست نادرا ریکارڈ سے شرپسندوں کی شناخت کرے گی۔ پولیس کے مطابق بلوائیوں نے سیف سٹی کی پندرہ سائٹس اورتیس کیمروں کوتوڑا،سوشل میڈیا پرمتحرک شرپسندوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔پولیس کے مطابق سپیشل برانچ ،سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا ٹریکنگ کے ذریعے جوہر ٹان، ساندہ، اقبال ٹائون، گارڈن ٹان میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔