KUWAIT - DECEMBER 12: Welcome to Kuwait sign outside of the Kuwait International Airport. December 12, 2014 in Kuwait City, Middle East

کویت کے خفیہ محکمے اطلاع ملنے پر مشکوک خاتون کی نگرانی کی اورپیشہ ورگداگرسمجھ کر حراست میں لے لیا

بتدائی تفتیش میں ملزمہ نے معاشی مسائل بیان کئے جن کی وجہ سے  گداگری پر مجبور ہوئی تھی تحقیقات میں بھانڈا پھوٹ گیا

کویت سٹی (ویب نیوز)

کویت میں کیمسٹری کی خاتون ٹیچر کے پیشہ ور بھکارن نکلی ، خاندان سمیت ملک بدر کردیا گیا ۔کویت کے مقامی میڈیا کے مطابق کویت کے خفیہ محکمے کو اطلاع ملی تھی کہ معروف علاقے میں ایسی خاتون کو دیکھا گیا جو مشکوک قسم کا برقع پہننے بھیک مانگتی ہے۔محکمے کی خفیہ ٹیم اطلاع ملنے کے بعد مشکوک خاتون کی خفیہ طور پر نگرانی کرتی رہی۔ جب اس بات کا یقین ہوگیا کہ خاتون مخصوص مقام پر روزانہ بھیک مانگنے آتی ہے تو اسے پیشہ ور گداگر سمجھتے ہوئے حراست میں لے کر محکمہ انسداد گداگری کے حوالے کر دیا گیاتاہم جب محکمہ انسداد گداگری نے تفتیش کی تو کئی حیران کن حقائق سامنے آئے۔ پتہ چلا کہ پیشہ ور گداگر خاتون کوئی عام عورت نہیں بلکہ ایک مقامی سکول میں کیمسٹری کی استاد تھی۔ مزید تفتیش سے معلوم ہوا کہ خاتون کا شوہر بھی سکول میں ٹیچر کے طور پر برسوں سے خدمات انجام دے رہا ہے جبکہ ان کے بچے بھی کویت کے سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ محکمہ انسداد گداگری نے خاتون اور اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ دائر کرکے عدالت میں بھیج دیا۔ ادھر محکمہ تعلیم نے جوڑے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برخاست کر دیا جبکہ عدالت نے انہیں ملک بدری کی سزا سنائی۔کویتی اخبار کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمہ نے حکام کو معاشی مسائل بیان کئے جن کی وجہ سے وہ گداگری پر مجبور ہوئی تھی تاہم مزید تحقیقات میں اس کا یہ بھانڈا بھی پھوٹ گیا۔ معلوم ہوا کہ اس کی اپنے ملک مصر میں کافی جائیداد ہے اور جو کہانی اس نے تفتیشی حکام کو سنائی تھی وہ مکمل طور پر جھوٹی تھی۔