الیکشن کمیشن اکتوبر یا نومبر میں عام انتخابات کرانے کو تیار

الیکشن کمیشن نے ساتویں مردم شماری کے حتمی نتیجے سے متعلق ادارہ شماریات کو مراسلہ بھیج دیا

ساتویں مردم شماری کا نتیجہ فروری 23 20کی بجائے31 دسمبر 2022 کو شائع کیا جائے

نئی مردم شماری کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن کو تازہ حلقہ بندیوں کے لیے 4 ماہ چاہئیں،ذرائع

2017 کی مردم شماری کے مطابق ملک بھر میں حلقہ بندیاں کی جارہی ہیں، کمیٹیاں ابتدائی حلقہ بندیوں کو 24مئی تک مکمل کر لیں گی

اسلام آباد(ویب  نیوز)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کی تیاری شروع کر دی ۔الیکشن کمیشن نے ساتویں مردم شماری کے حتمی نتیجے سے متعلق ادارہ شماریات کو مراسلہ بھیج دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ساتویں مردم شماری کا نتیجہ فروری 23 20کی بجائے31 دسمبر 2022 کو شائع کیا جائے، نئی مردم شماری کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن کو تازہ حلقہ بندیوں کے لیے 4 ماہ چاہئیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن اکتوبر کے اختتام یا نومبر کے آغاز میں عام انتخابات کرانے کو تیار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ2017 کی مردم شماری کے مطابق ملک بھر میں حلقہ بندیاں کی جارہی ہیں، حلقہ بندی کمیٹیاں ابتدائی حلقہ بندیوں کو 24مئی تک مکمل کر لیں گی۔الیکشن کمیشن نے غیرحتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے لئے ڈسپلے سینٹر قائم کر دیئے، ڈسپلے سینٹر21 مئی سے لے کر 19جون تک کھلے رہیں گے۔ذرائع کے مطابق 28 مئی کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت کر دی جائے گی، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 29 مئی سے28جون تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ 3 اگست کو ملک بھر میں حلقہ بندیوں کے کام کی تکمیل اور حتمی اشاعت ہو گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نئی مردم شماری ہونے پر الیکشن کمیشن 2023 اکتوبر، نومبر میں عام انتخابات کرا سکے گا۔