وزیراعظم گورنر پنجاب کی تقرری بارے اپنی ایڈوئس پر نظر ثانی کریں،صدر

عمرسرفراز چیمہ اب بھی گورنر کے عہدے پر فائز ہیں، نئی تقرری کا کوئی جواز نہیں

آئین کے آرٹیکل 101 (2) کے تحت "گورنر صدر کی خوشنودی تک عہدے پر فائز رہے گا

اسلام آباد ( ویب  نیوز)

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف گورنر پنجاب کی تقرری بارے اپنی ایڈوئس پر نظر ثانی کریں۔صدر مملکت نے وزیراعظم کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمرسرفراز چیمہ اب بھی گورنر کے عہدے پر فائز ہیں، نئی تقرری کا کوئی جواز نہیں۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 101 (2) کے تحت "گورنر صدر کی خوشنودی تک عہدے پر فائز رہے گا”۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وفاداریاں بدلنے کو "ووٹر اور پارٹی کی پالیسی کو دھوکہ دینے کی بدترین شکل” کہا۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم کے خط کے جواب میں مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق منحرف ہونے والے 25 ایم پی اے پنجاب اسمبلی کے رکن نہیں رہے۔ وزیراعظم آئین کے آرٹیکل 48 (1) کے مطابق نئے گورنر پنجاب کی تقرری کی ایڈوائس پر نظر ثانی کریں۔ZS