کاغذات کی جانچ پڑتال 11جون، منظوری یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 15جون تک دائر کی جاسکیں گی

الیکشن ٹربیونل 21جون تک اپیلوں پر فیصلہ کردیں گے، امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرت 22جون کو جاری کی جائے گی

کاغذات نامزدگی23جون تک واپس لئے جاسکیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشان 24جون کو الاٹ کر دیئے جائیں گے

اسلام آباد  (ویب نیوز)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کی 20 خالی جنرل نشستوں پر17جولائی کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔یہ20 جنرل نشستیں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے پارٹی پالیسی کے خلاف (ن)لیگی امیدوار محمد حمز ہ شہباز شریف کو بطور وزیر اعلیٰ پنجاب امیدوار ووٹ دینے کے بعد نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھیں۔الیکشن کیشن نے پانچ مخصوص اراکین اسمبلی سمیت 25اراکن کوڈی سیٹ کردیا تھا جس کے بعد ان کی نشستیں خالی ہونے کے حوالہ سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 17جولائی کو ہو گی۔کاغذات نامزدگی 4سے7 جون تک جمع کروائے جاسکیں گے۔نامزد امیدواروں کی فہرستیں8 جون کو جاری کی جائیں گی۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 11جون کو ہو گی۔کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 15جون تک دائر کی جاسکیں گی۔  الیکشن ٹربیونل 21جون تک اپیلوں پر فیصلہ کردیں گے۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرت 22جون کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی23جون تک واپس لئے جاسکیں گے۔انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشان 24جون کو الاٹ کر دیئے جائیں گے۔ جبکہ پولنگ 17جولائی کو منعقد ہو گی۔ جن حلقوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے ان میں پی پی سات راولپنڈی وو، پی پی 83خوشاب دو، پی پی 90بھکر دو، پی پی 97فیصل آباد ایک، پی پی 125جھنگ دو، پی پی 127جھنگ چار، پی پی 140شیخوپورہ چھ، پی پی 158لاہور15، پی پی167لاہور24،پی پی 168لاہور 25، پی پی 170لاہور 27، پی پی 202ساہیوال سات، پی پی 217ملتان سات، پی پی 224 لودھراں ایک، پی پی 228لودھراں پانچ، پی پی 237بہاولپورایک، پی پی 272مظفر گڑھ پانچ، پی پی 282لیہ تین اور پی پی 288ڈیرہ غازی خان چار شامل ہیں۔