قبلہ رخ کی درست سمت کا تعین کرنے کیلئے سور ج آج( ہفتہ کو) بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا

اسلام آباد،   احمدیار( ویب نیوز )

قبلہ رخ کی درست سمت کا تعین کرنے کیلئے سور ج آج-28مئی بروز ہفتہ کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا پاکستانی وقت کے مطابق2 بجکر18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی جانب ہوگا جبکہ اس روز بیت اللہ کا سایہ نہیں ہوگا  قبلہ رخ کا درست تعین کیا جاسکے گا -28مئی کو اس وقت زمین پر ایک چھڑی عموداََ گاڑھ دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں جیسے ہی یہ وقت آئے گا اس سایہ پر ایک خط کھینچ دیں اور اس خط پر عمودگرائیں شامل سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنائیں یہی قبلہ رخ ہوگا اس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی جانب ہوگا دوبارہ سورج -16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا اس روز بھی قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکتا ہے