راولپنڈی  (ویب نیوز)

پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر حکومت نے اگلے 6 روز تک سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دوبارہ اسلام آباد مارچ کال کے بعد حکومت نے راولپنڈی میں اگلے 6 روز تک سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اور پنجاب پولیس کی اضافی نفری کو بھی واپس جانے سے روک دیا گیا۔ عمران خان نے دوبارہ مارچ کیا تو راولپنڈی ڈویژن کو 12 گھنٹوں میں سیل کردیا جائے گا، پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈائون اور کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع کردی جائے گی۔