خواجہ محمد آصف

اسلام آباد  (ویب نیوز)

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور بجلی لوڈشیڈنگ کے تناظر میں پورے ملک میں ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کی تجویز د ے دی۔سوموار کے روز توئٹر پر جاری اپنے بیان میںخواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سارے ملک میں ہفتہ میں ہفتہ اور اتوار پور ی تعطیل اورجمعہ کے روز آدھادن یعنی ہفتہ میں 4.5دن کام ہو۔ان کا کہنا تھاکہ کام کے دنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھا دیا جائے۔ سڑکوں پہ ٹریفک کم ہو گی۔ تیل اور بجلی دونوں کی بچت ہو گی اور کفایت شعار ی کے کلچر کو فروغ ملے گا۔