قلعہ سیف اللہ (ویب نیوز)

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں کوئٹہ، ژوب قومی شاہراہ پر مسافر وین کھائی میں گرنے کے نتیجے میںخواتین اور بچوں سمیت 22افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈی سی قلعہ سیف اللہ حافظ قاسم کاکڑ کے مطابق لورالائی سے ژوب جانے والی مسافر وین اخترزئی ادولہ کے مقام پر کھائی میں گرنے سے ابتدائی طور پر 10 افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی۔ حافظ قاسم کاکڑ کا کہنا ہے کہ بعد ازاں حادثے کا شکار مزید 12 افرادکے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی جس کے بعد اموات کی تعداد 22ہو گئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ڈی سی قلعہ سیف اللہ کے مطابق مشکل گزار پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے میں دشواری کا سامنا ہے، تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔