منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے شریک ملزم مقصود چپڑاسی وفات پا گئے

مقصود چپڑاسی ان دنوں دبئی میں مقیم تھے ،مقصود چپڑاسی حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوئے

مقصود چپڑاسی مرا نہیں قتل کیا گیا. مقصود چپڑاسی، ڈاکٹر رضوان اور نوید تینوں لوگ شریفوں کے منی لانڈرنگ کے اہم کردار تھے، شہباز گل

اسلام آباد(ویب  نیوز)منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے شریک ملزم مقصود چپڑاسی وفات پا گئے۔ایف آئی اے کے سپیشل پراسکیوٹر فاروق باجوہ نے مقصود چپڑاسی کی وفات کی تصدیق کر دی۔ مقصود چپڑاسی ان دنوں دبئی میں مقیم تھے۔ مقصود چپڑاسی حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوئے۔واضح رہے کہ  مقصود چپڑاسی کے اکائونٹ میں پیسے آنے کے بعد انہیں منی لانڈرنگ کیس میں شامل کیا گیا۔ ZS

تحریک انصاف کے  رہنما  شہباز گل نے کہا ہے کہ مقصود چپڑاسی، ڈاکٹر رضوان اور نوید یہ تینوں لوگ شریفوں کے منی لانڈرنگ کے اہم کردار تھے۔شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ تینوں کو ہارٹ اٹیک ہوا، دو ہلاک کر دئیے گئے اور نوید زندگی موت کے درمیان لٹک رہا ہے۔ خدشہ ہے کہ تمام لوگوں کو خاص قسم کے کیمیکل ان کے کھانے میں دے کر یہ ہارٹ اٹیک کروائے گئے۔mk