آئندہ مالی سال 2022-23ء کا وفاقی بجٹ آج (جمعہ کو ) پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا

بجٹ کا کل حجم 9500 ارب روپے ہوگا ، اخراجات کا تخمینہ 8894 روپے ہوگا

اسلام آباد(ویب  نیوز)

آئندہ مالی سال 2022-23ء کا وفاقی بجٹ آج (جمعہ کو ) پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا ۔وفاقی بجٹ 23-2022کا کل حجم 9500 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔آئندہ بجٹ میں وفاق کے اخراجات کا تخمینہ 8894 روپے ہوگا۔ وفاق سے صوبوں کو 4215 ارب روپے منتقل ہوں گے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو آئندہ سال  7255ارب کا ٹیکس جمع کرے گا۔نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ رکھا گیا ہے۔دفاعی بجٹ کے لیے 1586 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا  ۔آئندہ مالی سال 1232 ارب روپے کی گرانٹس دی جائیں گے۔قرض اور سود کی ادائیگیوں پر 3523 ارب روپے  رکھے جائیں گے۔حکومتی امور چلانے کیلئے 550 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔پنشن کی مد میں 530 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔سبسڈیز کی مد میں 578 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ ہے۔آئندہ مالی سال ترقیاتی بجٹ کا حجم 800 ارب روپے ہوگا۔بجٹ کا خسارہ 4282 ارب روپے تک محدود رکھنے کا تخمینہ ہے۔بجٹ کا خسارہ معیشت کا 5.5 فیصد تک محدود رکھا جائے گا۔آئندہ مالی سال معیشت کا حجم 78197 ارب روپے ہوگا۔بجٹ میں توانائی شعبے کیلئے 500 ارب روپے کی سبسڈی کا تخمینہ ہے۔بجٹ میں آئی پی پیز کو 190 ارب روپے کی سبسڈی  دی جائے گی۔بجٹ میں آر ایل این جی کی مد میں 20 ارب روپے کی سبسڈی مختص کیے جائیں گے۔ ۔بجٹ میں صنعتوں کے لیے 52 ارب روپے کی سبسڈی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔