آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش، سبسڈی کی تفصیلات سامنے ا گئی

میٹرو بس سروس کیلئے 4 ارب، یوٹیلیٹی اسٹورز کو اگلے مالی سال میں 17 ارب سبسڈی دینے کی تجویز

اسلام آباد (ویب نیوز)

وفاقی بجٹ 2022-23 میں تجویز کردہ سبسڈیز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں، توانائی کے شعبے کو اگلے مالی سال میں 570 ارب روپے، پیٹرولیم مصنوعات پر71ارب روپے کی سبسڈی کی تجویز، میٹرو بس سروس کیلئے 4 ارب، یوٹیلیٹی اسٹورز کو اگلے مالی سال میں 17 ارب،نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کو 50 کروڑ  روپے سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔

جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ توانائی کے شعبے کو اگلے مالی سال میں 570 ارب روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر  71 ارب روپے،پاسکو کیلئے اگلے مالی سال میں 7 ارب روپے کی سبسڈی کی تجویز دی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کو اگلے مالی سال میں 17 ارب روپے،گلگت بلتستان کو گندم کی خریداری کیلئے 8 ارب روپے،میٹرو بس سروس کیلئے 4 ارب روپے اورکھاد کے کارخانوں کو حکومت کی جانب سے 15 ارب روپے سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان کیلئے مارک اپ کی ادائیگی کیلئے 50 کروڑ روپے اور کھاد کی امپورٹ کیلئے 6 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی تجویزبھی دی گئی ہے