محکمہ موسمیات کی  بیشتر علاقوں میں بدھ تک مزید موسلادھار بارش کی پیش گوئی

موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ پیر سے ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہو گا، محکمہ موسمیات

مقامی ند ی نالوں ، دریاوں میں طغیانی کا خدشہ،نشیبی علاقے زیر آب آنے اور کمزور انفراسٹر کچر کو نقصان کا اندیشہ ہے،متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (ویب نیوز)

محکمہ موسمیات نے پیر سے بدھ تک ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ پیر سے ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہو گا،جس کے باعث مقامی ند ی نالوں ، دریاوں میں طغیانی کا خدشہ،نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ اورکمزور انفراسٹر کچر کو نقصان کا اندیشہ ہے، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اتوار کے روز محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیہ میں ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، پیر کی شام  یا رات سے بدھ کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا ہ پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران کشمیر ، گلگت بلتستان  ،ژوب ، شیرانی، موسیٰ خیل ، کو ہلو، بارکھان میں بیشتر مقامات پر آندھی اور موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے، منگل اور بدھ کے دوران سکھر، لاڑکانہ، کشور ، شکار پور، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، دادو، جامشورو، حیدرآباد، کراچی ،  جعفر آباد ، نصیر آباد، لسبیلہ اور خضدار میں آندھی ،تیز ہوائیں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا  امکان ہے، موسلا دھار بارش کے باعث خیبر پختونخواہ، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ خیبر پختونخوا، پنجاب ،کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان کے مقامی ند ی نالوں ، دریاں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور ، مردان، نوشیر ہ، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا ،فیصل آباد، گوجر انوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ بھی ہے،آندھی تیز ہواوں کے باعث کشمیر اور گلگت بلتستان میں کمزور انفراسٹر کچر کو نقصان کا اندیشہ بھی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مسافروں اور سیاحوں کو زیادہ محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ محکمہ موسمیات  نے تمام اداروں کو الرٹ رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔