کراچی (ویب نیوز)

انٹر بینک میں ڈالر مزیدایک روپے 25پیسے مہنگا ہو گیا ۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق ملک میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور  سوموار کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔کاروباری دن کی ابتدا میں ہی انٹر بینک میں امریکی ڈالر نے اڑان بھرنی شروع کر دی، کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 1روپے 25پیسے مہنگا ہو گیا۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1روپے 25پیسے منہگا ہوکر 210روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔