اسلام آباد  (ویب نیوز)

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4ہزار 776میگاواٹ رہ گیا جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی 8گھنٹے ہوگیا ۔ پاورڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21ہزار 124میگاواٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کی کل طلب 25ہزار 900میگاواٹ ہے۔ پانی سے 5ہزار 334میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس سے 1ہزار 328میگاواٹ اور نجی شعبے کے بجلی گھروں سے مجموعی پیداوار 10ہزار 522میگاواٹ ہے۔  ونڈ پاور پلانٹس سے 1ہزار 423میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے 100میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی جبکہ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 134میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ۔ جوہری ایندھن سے 2ہزار 283میگاواٹ بجلی پیدا کررہے جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں 8گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی اور زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی زائد ہے۔