بلدیاتی انتخابات،کراچی میں 14 ہزار 728 امیدوار وں کے کا غذات نامزدگی منظور

2203 امیدواروں کے کاغذات مسترد ،29 جون کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے

کراچی (ویب  نیوز)کراچی میں 1476 بلدیاتی نشستوں کیلئے 16ہزار931 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ 14 ہزار 728 امیدواروں کے کاغذات منظور ہو گئے ہیں، 2203امیدواروں کے کاغذات مسترد ہو چکے ہیں۔کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 24جولائی کو ہوگی، انتخابی شیڈول کے مطابق 27 جون کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری ہوگی۔شیڈول کے مطابق 29جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔24جولائی کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوگی، سندھ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان 28 جولائی کو کیا جائے گا۔mk/nsr