اسلام آباد (ویب نیوز)

بجلی کے بحران میں کمی کے لئے  حکومت نے دس عدد ایل این جی کارگوز کی درآمد کے لئے ٹینڈر جاری کردیئے۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، حکومت نے دس عدد ایل این جی کارگوز کی درآمد کے لیے ٹینڈر جاری کردیئے۔ٹینڈر میں پاکستان ایل این جی نے کارگوز کی فراہمی کے لیے بولیاں طلب کرلیں، ٹینڈر جولائی، اگست اور ستمبر کے کارگوز کے لئے جاری کیا گیا۔ٹینڈر کے مطابق جولائی کے لیے دو، اگست کے لیے پانچ  کارگوز کے لیے بولیاں طلب کی گئیں جبکہ ستمبر کے لیے تین کارگوز منگوانے جارہے ہیں۔تمام کارگوز کے لئے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ سات جولائی ہے۔