Dollar Background

اسلام آباد / واشنگٹن (ویب نیوز)

انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھائو کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 35پیسے کمی کے بعد 204روپے 50پیسے کا ہو گیا۔

 

تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 380ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے،ماہرین

روس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں ممکنہ کمی دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے

امریکی بینک جے پی مورگن کے ماہرین نے کہا ہے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 380ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔امریکی تجزیہ نگاروں نے خبردار کیا ہے اگر روس نے امریکہ اور یورپ کی جانب سے عائد پابندیوں کے خلاف جوابی کارروائی کی اورخام تیل کی پیداوار میں کمی کر دی تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 380ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق روس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں ممکنہ کمی دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔ ان کے مطابق پیداوار میں 30 لاکھ بیرل کمی لندن میں خام تیل کی قیمتوں کو 190 ڈالر فی بیرل تک پہنچا دے گا۔اگر پیداوار میں 50 لاکھ بیرل یومیہ کٹوتی کی جاتی ہے تو خام تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔