لاہور (ویب نیوز)

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ہفتے کے روز صبح سویرے حلف برداری تقریب گورنرہائوس لاہور میں منعقد ہوئی، حمزہ شہباز سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں ارکان اسمبلی ، اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں  اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔گورنر ہائوس لاہور میں ہونے والی تقریب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حمزہ شہباز سے ان کے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے تقریب میں شرکت کی۔نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے بعد ن لیگ اور پی پی کے کارکنان نے اپنی اپنی جماعتوں کے حق میں نعرے لگائے،ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعرے لگے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حمزہ شہباز 3 ووٹوں کے فرق سے پنجاب کے وزیراعلیٰ برقرار رہے۔