پیداواری لاگت بڑھنے کے سبب کمپنیوں نے ادویات بنانا بند کر دیں،فارما انڈسٹری

اسلام آباد (ویب نیوز)

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکام سے ادویات کی قلت پر رپورٹ طلب کر لی۔وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ڈریپ کی کمیٹی آن لائف سیونگ ڈرگز نے تحقیقات شروع کر دیں۔

شہباز شریف کی جانب سے حکام کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 60ضروری ادویات دستیاب نہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت نفسیاتی، دماغی، دل اور دیگر بیماریوں کی اہم ادویات میسر نہیں، تمام وفاقی اور صوبائی ڈرگ ریگولیٹری حکام تحقیقات کریں اور آج ہی رپورٹ دیں۔دوسری جانب فارما انڈسٹری نے کہا کہ پیداواری لاگت بڑھنے کے سبب کمپنیوں نے یہ ادویات بنانا بند کر دی ہیں۔ فارما انڈسٹری نے یہ بھی کہا کہ اگر قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو ملک میں مزید ادویات کی شدید قلت پیدا ہو جائے گی۔