اسلام آباد (ویب نیوز)

وزارت خزانہ نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور ایکسچینج ریٹ میں اتار چڑھائو کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 05 پیسے کی کمی کر دی گئی اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 05 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے ساتھ پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 227 روپے19 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے95 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے95 پیسے کر دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر4 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 201 روپے07 پیسے مقرر اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں12 پیسے کی کمی کر دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 191روپے 32 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہےجس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد یکم اگست سے ہوگا۔