راولپنڈی (ویب نیوز)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل،میجر جنرل بابر افتخار نے تصدیق کی ہے کہ امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے لسبیلہ میں آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا ہے، کورکمانڈر کوئٹہ سمیت اہم شخصیات سوار ہیں۔

پیر کی رات ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا۔ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے اور ہیلی کاپٹر سے فلڈ ریلیف آپریشن کا معائنہ کررہے تھے۔

ہیلی کاپٹر کا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کا آپریشن جاری ہے۔