”نہ جھکو اور نہ غم کرو، جیت تمہاری ہی ہوگی، اگر تم سچے مومن ہو”

عمران خان کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے سے قبل سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی قرآنی آیت کا ترجمہ

اسلام آباد(ویب  نیوز)

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے سے قبل سوشل میڈیا پر قرآن پاک کی ایک آیت شیئر کی گئی ہے۔ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ یا الیکشن کمیشن میں چل رہے کیسز پر فیصلہ آنے سے قبل یا تو قرآنی آیت یا پھر کوئی نہ کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر ضرور کی جاتی ہے۔ اس کا مقصد عمران خان کا اپنے بلند حوصلے سے متعلق حمایتیوں کو پیغام دینا ہوتا ہے۔ منگل کو 8سال قبل ممنوعہ فنڈنگ کیس میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا گیا۔اس موقع پر بھی عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا پر قرآنی آیت شیئر کی ہے جس میں اللہ پر یقین اور اللہ کی جانب سے آنے والی مدد سے متعلق پیغام دیا گیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے شیئر کی گئی آیت کا مفہوم ہے کہ نہ جھکو اور نہ غم کرو، جیت تمہاری ہی ہوگی، اگر تم سچے مومن ہو۔(القرآن 3:139) واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ8سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سنایا ہے۔