سری نگر (ویب نیوز)

بھارتی یوم آزادی کے موقع پر  15اگست کو مقبوضہ کشمیر میں تمام سرکاری عمارتوں پر بھارتی جھنڈے لہرانے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔قابض انتظامیہ نے جاری کئے گئے ایک حکم نامہ میں کہاہے کہ تمام سرکاری عمارتوں بشمول یونیورسٹیوں، کالجوں اور سکولوں، بلدیات کے دفاتر، تحصیلوں، بلاکوں، پنچایتوں، پٹوار خانوںاوردیگر سرکاری عمارتوں پر 15اگست کوبھارت کے جھنڈے لہرائے جائیں۔تمام انتظامی سیکرٹریوں، ڈویژنل کمشنروں، محکموں کے سربراہان اور ڈپٹی کمشنروں کو بھی ان ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کاکہاگیا ہے۔بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارت کے رنگ میں رنگنے کی ایک اور مذموم کوشش کے تحت کشمیریوں کو 20 روپے کے عوض بھارتی جھنڈا خریدنے اور گھر پر لگانے کا بھی حکم دیا تھا