منور دگل، حسن نواز مخدوم، راشدین نواز کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل تعینات ،اسلام آباد میں 20، راولپنڈی میں 13نئی تقرریاں بھی کی گئیں

اسلام آباد (ویب نیوز)

وفاقی حکومت نے اپنی قانونی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے 118سرکاری وکلا کو عہدوں سے ہٹا کر 127نئی تقرریاں کر لی ہیں۔ وفاقی حکومت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز سہیل محمود، ساجد الیاس بھٹی کو عہدوں سے ہٹا دیا۔ علاوہ ازیں قاسم ودود، نایاب گردیزی، طیب شاہ، اشتیاق مہربان ، طارق کھوکھر، راشد حنیف اور فرخ ڈال کو بھی عہدوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے منور دگل، حسن نواز مخدوم، راشدین نواز کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں 20، راولپنڈی میں 13نئی تقرریاں بھی کی گئی ہیں۔ لاہور میں 31، ملتان میں 9، بہاولپور میں 5، کراچی میں 16، کوئٹہ میں 7وکلا کی خدمات وفاقی حکومت نے حاصل کر لی ہیں۔تمام سرکاری وکلا عدالتوں میں وفاقی حکومت اور اداروں کی نمائندگی کریں گے۔