60 پولنگ سٹیشنز حساس اور 203 انتہائی حساس قرار ، سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا

کراچی (ویب نیوز)

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں ضمنی الیکشن اتوار کو ہوگا،تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ انتخابی دنگل میں 15 امیدوار مدمقابل ہیں۔این اے 245پر پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے امیدوار ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں دست بردار ہوگئے ۔ضمنی الیکشن میں 5 لاکھ 15ہزار ووٹرز کے لئے 263پولنگ سٹیشن اور 1052پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں،جن میں سے 60پولنگ سٹیشنز کو حساس اور 203 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ۔پولنگ کے دن امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ۔ 2018 کے مقابلے میں 71463 ووٹرز کا حلقے میں اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست پی ٹی آئی کے عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔