اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 2افراد جاں بحق ہو گئے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 290نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں جان لیوا وائرس سے مزید 2 مریض دم توڑ گئے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 16ہزار 570 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 290 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، مہلک وائرس میں مبتلا 123 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔این آئی ایچ کے مطابق کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.75 فیصد ریکارڈ کی گئی۔