اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے وار کم ہو نے لگے ،ملک بھر میں مزیدایک مریض چل بسا ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 226نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائر س کے ملک بھر میں مزید ایک مریض دم توڑ گیا جس کے بعد کل اموات 30575ہو گئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 15 ہزار 79 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 226 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں مہلک وائرس میں مبتلا 110 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔