عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا اجلاس، سیلاب زد گان کو امداد کی فراہمی کی حکمت عملی پر مشاورت

چیئرمین پی ٹی آئی سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقومی ٹیلی تھون منعقد کریں گے،ثانیہ نشترکی سربراہی میں خصوصی کمیٹی امداد کی فراہمی کے معاملات دیکھے گی

اسلام آباد(ویب  نیوز)

سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت پی ٹی آئی کا اجلاس ۔ سیلاب زد گان کو امداد کی فراہمی کی حکمت عملی پربات چیت  ہوئی، عمران خان  آج بیروز پیر  سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقومی ٹیلی تھون منعقد کریں گے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرِصدارت  اجلاس بنی گالہ میں ہوا، جس میں سیلاب متاثرین کیلئے پیر کو  بین الاقوامی ٹیلی تھون کی منصوبہ بندی پرخصوصی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب زد گان کو امداد کی فراہمی کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی ۔ ٹیلی تھون کے خدوخال اورعطیات کنندگان کی شرکت پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ عمران خان سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقومی ٹیلی تھون منعقد کریں گے ۔  ٹیلی تھون کے ذریعے مخیر حضرات سے سیلاب متاثرین کیلئے چندہ جمع کیا جائے گا  ۔ تحریک انصاف سیلاب متاثرین کیلئے جمع ہونے والی رقوم سے بھرپورامدادی سرگرمیاں عمل میں لائے گی ۔  ثانیہ نشترکی سربراہی میں تحریک انصاف کی خصوصی کمیٹی امداد کی فراہمی  کے معاملات دیکھے گی ۔ عوام کو امدادی سرگرمیوں کیلئے دل کھول کرعطیات جمع کروانے کی ترغیب دی جائے گی ۔ عمران ٹائیگرز چیئرمین کی خصوصی ہدایات پرامدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے ۔