اسلام آباد  (ویب نیوز)

دادو ۔خضدارٹرانسمیشن لائن کی بحالی سے سیلاب سے متاثرہ وسطی بلوچستان کے ایک بڑے حصے کو بجلی کی سپلائی بحال ہو گئی ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاریوزیر اعظم بجلی کی سپلائی کی بحالی کو خود سے مانیٹر کر رہے ہیں،اس حوالے سے انہیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے،نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی دادو – خضدار ٹرانسمیشن لائن بحال کر دی گئی ،دادو ۔خضدارٹرانسمیشن لائن کی بحالی سے سیلاب سے متاثرہ وسطی بلوچستان کے ایک بڑے حصے کو بجلی کی سپلائی بحال ہو گئی جبکہ سبی سے کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن جس کے 10 ٹاورز سیلابی پانی کی وجہ سے گر گئے تھے پر بحالی کا کام 10 ستمبر تک مکمل ہو جانے کی امید ہے ،سبی سے مچھ ٹرانسمیشن لائن پر بھی بحالی کا کام جاری ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔وزیر اعظم بجلی کی سپلائی کی بحالی کو خود سے مانیٹر کر رہے ہیں،اس حوالے انہیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔