اسلام آباد (ویب نیوز)

انڈس واٹر کمشنر نے اپنے بھارتی ہم منصب کو خط لکھ کر اکتوبر میں پاک بھارت آبی مذاکرات کا ایک اور دور منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے اکتوبر میں پاک بھارت آبی مذاکرات کا ایک اور دور منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے انڈس واٹر کمشنر نے اپنے بھارتی ہم منصب کو خط لکھ دیا ہے، خط میں پاکستان نے بھارت سے پکل دل سمیت دیگر متنازعہ منصوبوں پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔پاک بھارت آبی مذاکرات کا آخری دور مئی کے آخر میں ہوا تھا، بھارت نے 1989 کے فارمولے کے تحت پاکستان کو اعداد و شمار کی فراہمی پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان کو پکل دل سمیت دیگر متنازع منصوبوں کے دورے کی یقین دہانی کروائی تھی۔