Transparent umbrella under heavy rain against water drops splash background. Rainy weather concept.

اسلام آباد (ویب نیوز)

ملک بھر کے بیشتر علاقوں میںآج بروز ہفتہ سے بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مرطوب ہوائیں داخل ہو رہی ہیں جس سے اگلے چار روز تک وقفے وقفے سے بارش جاری رہے گی۔  مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں11ستمبرکو داخل ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 10 سے 14 ستمبر کے دوران اسلام آباد، لاہور،پشاور،چترال،دیر، سوات،کوہستان، شانگلہ،بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ اور باجوڑ میں بھی بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ ان چار پانچ روز کے دوران مردان،چارسدہ ، صوابی ،نوشہرہ ، کرم ، کوہاٹ, تھرپارکر،عمرکوٹ،سانگھڑ, میرپورخاص،ٹھٹھہ اوربدین میں بھی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وزیرستان، کشمیر،گلگت بلتستان، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، میانوالی، خوشاب،سرگودھا، حافظ آباد، بھکر،لیہ اور مظفرگڑھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔