سیلاب سے متاثرہ حاملہ خواتین اور بچوں کے لیے بینظیر نشوونما پروگرام کے تحت ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، وفاقی وزیر شازیہ مری

اسلام آباد (ویب نیوز)

ایک روز میں مزید22,604   خاندانوں میںامداد کی فراہمی،80فیصد مستحقین میں22.9   ارب روپے تقسیم کے جا چکے ہیں۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام   کے  تحت سیلاب سے متاثرہ 918,121 خاندانوں میں  22,953,025,000  روپے تقسیم کیے  جا  چکے ہیں۔ اب تک کل شناخت شدہ  80 فیصد  متاثرہ افراد میں  امدادی  رقم  تقسیم  کی   جا چکی ہے۔جمعہ  کے  روز   22,604   خاندانوں  میں  امدادی  رقم   تقسیم  کی  گئی  ۔ وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ بینظیر   نشوونما پروگرام کے تحت سیلاب سے متاثرہ  لاکھوں حاملہ خواتین اور بچوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بلوچستان میں 111,680 متاثرہ خاندانوں کو 2,792,00,000 روپے مل چکے ہیں۔ سندھ میں 545,505 خاندانوں کو 13,637,625,000 روپے مل چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا  میں 113,851 خاندانوں کو 2,846,275,000 روپے جبکہ پنجاب میں 147,085 خاندانوں کو 3,677,125,000 روپے  موصول ہوئے ہیں۔ ملک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قائم 377 خصوصی کیمپ سائٹس کے ذریعے کل شناخت شدہ مستحقین میں سے 80.8 فیصد مستحقین  کو  امدادی  رقوم   فراہم کی جا چکی ہیں۔  بینظیر   انکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ نے کیمپ سائٹس پر موجود متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کیساتھ مکمل تعاون کریں۔