اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید مریض دم توڑ گئے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میںکے دوران 118نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں مزید 3مریض لقمہ اجل ہوگئے،کل اموات 30603ہو گئیں ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 16 ہزار 973 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 118 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،کل کیسز کی تعداد  1571413ہو گئی۔ 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.70 فیصد ریکارڈ کی گئی۔