اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید ایک مریض دم توڑ گیا ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 99نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا جس کے کل اموات 30600ہو گئیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 9 ہزار 161 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 99 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 89 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔