اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید105کیسز رپورٹ ہوئے ،94مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ)نے جاری  کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 533 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 533 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 105 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.78 فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 94 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔