اب تک 8 ہزار 281 ٹن اشیائے خور دونوش، غذائی اشیا اکٹھی کی جا چکیں ،این ایف آر سی سی

اسلام آباد (ویب نیوز)

پاک فوج کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے ، پاک آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے محصور افراد کو نکالنے کے لیے 516 پروازیں چلائیں۔نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈی نیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 پروازیں چلائی گئیں جن میں 87 افراد کو بچایا گیا، ہیلی کاپٹرز سے 32.88 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا گیا، اب تک ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 4 ہزار 570 سیلاب میں گھرے افراد کا انخلا کیا گیا جبکہ ریلیف کیمپس اور امدادی اشیا جمع کرنے کے پوائنٹس مکمل فعال ہیں۔سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان سمیت ملک میں 147 ریلیف کیمپس اور 278 امدادی اشیا کلیکشن پوائنٹس قائم ہیں۔نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈی نیشن سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب تک 8 ہزار 281 ٹن اشیائے خوردونوش، غذائی اشیا اکٹھی کی جا چکیں، جمع کردہ اشیا میں ایک ہزار 207 ٹن دیگر ضروری اشیا، 74 لاکھ 3 ہزار 538 ادویات جمع ہوئی ہیں۔اب تک 7 ہزار 940 ٹن خوراک، 1148 ٹن دیگر ضروری اشیا تقسیم کی گئیں جبکہ 72 لاکھ 19 ہزار 698 ادویات تقسیم کی جا چکی ہیں۔ملک بھر میں طبی امدادی کیمپس سیلاب متاثرین کو علاج فراہم کر رہے ہیں، اور 300 سے زائد میڈیکل کیمپس میں ایک لاکھ 25 ہزار 506 مریضوں کا علاج ہوا، مفت دوا دی گئی۔ترکی کی جانب سے 12 امدادی پروازیں بھیجی گئیںجن میں 4 ہزار 8 ٹن غذائی پیکٹس فراہم کئے گئے، ترکی کی امداد میں بچوں کی خوراک کے ایک ہزار پیکٹس، 520 خیمے، 864 کچن سیٹ، 2 ہزار بستر موجود تھے۔ جبکہ 50 کشتیاں، ہزار ہائی جین باکس، 2.63 ٹن خوراک اور 15.6 ٹن ادویات بھی بھجوائیں۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے 32 پروازوں پر 310 ٹن خوراک، 21 ہزار 245 فوڈ پیکٹس، ہزار خیمے، ایک ہزار بستر، 6.9 ٹن ادویات بھجوائی گئیں۔ سیلاب متاثرین کیلئے چین نے 7 پروازوں کی مدد سے 5 ہزار 719 خیموں کا عطیہ دیا، بیلجئیم نے 300 خیمے، جاپان نے 3 پروازوں سے 700 خیمے اور 303 ترپالیں فراہم کیں۔