وفاقی حکومت 22ستمبر کو  بجلی کی فراہمی کیلئے فنڈز کی دستیابی بارے عدالت کو آگاہ کرے، تحریری فیصلہ

لاہور (ویب نیوز)

لاہور ہائیکورٹ نے لیہ کے گائوں لالہ زار میں بجلی کی فراہمی کی درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا، جسٹس شان گل نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔جسٹس شان گل نے بجلی کی فراہمی کی درخواست کو مفاد عامہ میں تبدیل کر دیا، عدالت نے کہا ہے کہ 22ستمبر کو وفاقی حکومت بجلی کی فراہمی کے لیے فنڈز کی دستیابی بارے عدالت کو آگاہ کرے، تمام سٹیک ہولڈر بجلی کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کریں، ڈی سی لیہ نے مثبت انداز سے معاملے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اقدامات کئے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ تحریری حکم میں لکھا گیا کہ میپکو نے بجلی کی فراہمی کے لئے فزیبلیٹی رپورٹ تیار کر لی، میپکو نے ڈی سی کو فنڈز کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت کو لیٹر لکھنے کو کہا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل طبیعت نا ساز ہونے کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے، وفاقی حکومت کے وکیل فنڈز کی دستیابی سے متعلق پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کریں۔