اسلام آباد (ویب نیوز)

سیلاب کے باعث ایک ماہ سے بند رہنے والی ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔کراچی سے لاہور مسافر ٹرینیں چلنا شروع ہوگئیں ۔ ترجمان ریلوے کے مطابق، پشاور سے کراچی تک پورا آپریشن بحال ہو گیا۔کراچی سے صبح دس بجے رحمان بابا ایکسپریس اورلاہور سے خیبر  میل روانہ ہوئیں ۔ریلوے حکام کی جانب سے کراچی تک کا کرایہ بھی بڑھا دیا گیا ۔  اکانومی کلاس کا 1800 روپے میں ملنے والا ٹکٹ اب 2400 روپے میں ملے گا۔