راولپنڈی (ویب نیوز)

سیکیورٹی فورسز کا پشاور کے علاقے متنی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ، ایک دہشت گرد مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے متنی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، مارا جانے والا دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔