Transparent umbrella under heavy rain against water drops splash background. Rainy weather concept.

بالائی خیبر پختو نخوا ،گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد (ویب نیوز)

ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا،چراٹ میں 30،اسلام آباد 16،دیر، مالم جبہ12،پشاور 9،مظفرآباد 7،کالام 4 اور گڑھی دوپٹہ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں اچانک پہلے سیاہ بادلوں نے ڈیرے ڈالے اور یوں موسم تبدیل ہو گیا اور گرچ چمکے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ تیز ہوائوں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش شروع ہوتے ہی موسم سرد ہو گیا۔ شمالی علاقوں میں بارش کے باعث موسم سرد ہو گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے گرم کپڑے اور رضائیاں نکال لیے ہیں۔ جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی بھی غائب ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور کشمیر میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے علاقوںچراٹ30، دیر ، مالم جبہ12، پشاور سٹی  09،باچا خان  ایئرپورٹ 08 ،بالاکوٹ 05، کالام 04، اسلام آباد سیدپور16، گولڑہ 03 ،  مظفر آباد  سٹی 07، ایئر پورٹ05  اور گڑھی دوپٹہ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ سب سے زیادہ گرمی دادو میں پڑی جہاں درجہ حرارت  40،بہاولپور، رحیم یارخان ،ٹنڈو جام،تربت اور سبی میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی خیبر پختو نخوا ،گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔